سرگودھا (بیورو چیف) پاکستان مسلم لیگ ن نے عوام کو جینے کا راستہ متعین کرکے دیا ہے ن لیگ کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے خود ختم ہوجائینگے کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے جس طرح لوگ بھوک افلاس سے مررہے ہیں یہ سب ان نااہل سابق حکمران کی غلطیوں کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی و امیدوار برائے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور کوآرڈی نیٹر حلقہ این اے85 ڈاکٹر نجف علی بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ کون کتنا دودھ کا دُھلا ہوا ہے
