77

ن لیگ کو پہلا جھٹکا

جڑانوالہ(نامہ نگار)”پارٹی کیساتھ35 سالہ کا رشتہ ختم”ملک شاہد اقبال اعوان نے ن لیگ چھوڑ کر تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم پر (ن) لیگ کو پہلا جھٹکا سامنے آ گیا ہے سابق ایم پی اے (ن )لیگ مسز عفت اعوان کے خاوند امیدوار پی پی 100 سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن )ملک شاہد اقبال اعوان نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے اس موقع پر ملک شاہد اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کیساتھ 35 سال وابستہ رہے اور انکے بھائی ملک راعد اقبال اعوان کو کراچی میں میاں نواز شریف کی پیروی کرنے پر شہید کر دیا گیا تھا ملک شاہد اقبال اعوان نے مزید کہا کہ ہر مشکل دور میں (ن) لیگ کا ساتھ دیا اور پارٹی قائدین کے بیعانہ کو زندہ رکھا مگر ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی نے انکی قربانیوں کو نظر انداز کر دیا ہے ملک شاہد اقبال اعوان نے تحریک لبیک کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے ملک شاہد اقبال اعوان کی تحریک لبیک میں شمولیت سے علاقہ کی سیاست میں بڑی تبدیلی سامنے آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں