66

ن لیگ کی انتخابی مہم ، فیصل آباد میں نواز شریف کا جلسہ شیڈول

لاہور(بیوروچیف )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جنوری کے وسط سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف، شہباز شریف سمیت مرکزی قائدین انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ ٹکٹوں کی تقسیم اور منشور کے اعلان کے بعد عوامی اجتماعات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع نے کہا ہے نواز شریف نے انتخابی مہم کا آغاز پنجاب سے کیا تو پہلا جلسہ قصور میں ہوگا اور اگر خیبر پختونخوا انتخابی سے مہم کا آغاز ہوا تو مانسہرہ میں پہلا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ نوازشریف کا ایک درجن سے زائد انتخابی جلسوں سے خطابات کا امکان ہے، نواز شریف کے کوٹ مومن، جہلم، چکوال، چشتیاں، ملتان، فیصل آباد، مانسہرہ میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹیاری، لاہور، قصور، لسبیلہ، شیخوپورہ، لودھراں اور اوکاڑہ میں بھی نواز شریف کے انتخابی جلسوں کا امکان ہے، نواز شریف اپنے مختلف ادوار کے کامیاب منصوبوں کو بنیادی موضوع بنائیں گے اور اپنے اور اپنے خاندان کے خلاف ہونے والی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر بھی لب کشائی کریں گے، نواز شریف پارٹی منشور کے مطابق آئندہ کی معاشی و سیاسی حکمت عملی پر بھی خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے،شہباز شریف فتح جنگ، نوشہرہ، باجوڑ، شانگلہ، سوات، چترال، کوٹلہ اور گجرات میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں