52

(ن) لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم چلائے گی

سرگودھا (بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس زیر صدارت چوہدری جمیل ڈوگر’ امجد سراج منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ ٹیم سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی مہم کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریگی۔اجلاس میں انجم خانزادہ’ ملک احسان’ مرزا وسیم’ وکی شاہ’ اویس پڑھیار’ علی حسن اور زین ملک سمیت دیگر نے شرکت کی اور متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ 8فروری کو ہونیوالے انتخابات میں کن امیدواروں کیساتھ چلنا ہے۔ امیدواروں کیساتھ چلنے یا نہ چلنے کے حوالہ سے مشاورتی عمل کو مکمل کرکے میڈیا کے ذریعے اعلان کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں