لاہور(بیوروچیف)پنجاب میں مسلم لیگ ن کی جاری کردہ ٹکٹوں کے تحقیقی تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ مسلم لیگ ن کے زیادہ امیدوار زمیندار ہیں جبکہ کاروباری دوسرے نمبر پر ہیں۔مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے انتخابی امیدواروں کے پیشوں اور مکتبہ ہائے زندگی کا جائزہ لینے پر دلچسپ حقائق سامنے آئے۔مسلم لیگ ن کے 60امیدوار زمینداری سے وابستہ ہیں جبکہ 53 امیدواروں کا تعلق کاروباری طبقے سے ہے۔مسلم لیگ ن کے پنجاب سے 7امیدوار کا ذریعہ روزگار وکالت ہے جبکہ 6ڈاکٹرز بھی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ باقی امیدوار سیاست کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا قرار دیتے ہیں
