28

ن لیگ کے ورکرز کنونشنز کی کامیابی خوش آئند ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجرنے کہاہے کہ گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے کامیاب ورکرزکنونشن سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ اورمیاں نوازشریف اُن کے لیڈرہیں۔اُن کی عدم موجودگی میں مریم نوازشریف بھی پارٹی اورعوام کی لیڈرثابت ہورہے ہیں۔10 مارچ کوفیصل آبادمیں بھی مریم نوازشریف کاشانداراستقبال اور کامیاب ورکرزکنونشن ہوگا۔ اُنہوں نے کہاکہ عمران خان کی جیل بھروآگے نہ بڑھوکی وجہ سے وہ بے بس ہوگئے وقت آئے گا جب عام انتخابات میں بھی وہ بے بس ہوں گے۔مہنگائی کی وجہ سے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کوکامیاب سیاسی جماعت قرارنہیں دیاجاسکتا۔عمران خان سمیت اُن کے ٹولے کی آنے والی آڈیوزمیں گرفت سے بچنے کیلئے پلاننگ واضح ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں