37

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر شاہد کمال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال آج صبح موٹروے پر ساہیانوالہ کے نزدیک المناک ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ان کا ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال اپنی رہائش گاہ لاہور سے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد آ رہے تھے کہ موٹروے پر ساہیانوالہ کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث ان کی پراڈو گاڑی نمبری X-68-3729اسلام آباد سڑک کنارے کھڑے آئل ٹینکر کے نیچے گھس گئی اور گاڑی کی فرنٹ سائیڈ تباہ ہوگئی اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھے پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال بری طرح زخمی ہونے کے بعد موقع پر ہی چل بسے جبکہ ان کا ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا۔ حادثے کا خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ جی سی یونیورسٹی کی فضا سوگوار ہو گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال کی ڈیتھ باڈی کو الائیڈ ہسپتال پہنچا دیاگیا جہاں پر یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کی بہت بڑی تعداد پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں