فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے نوجوان کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد حسین نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ 211 رب مجاوراں کے رہائشی سرفراز ولد رفیق نے ریسکیو15 پر کال کی کہ وہ 229 رب کے قریب جا رہا تھا کہ مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ہے، اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے تو کسی نے واردات کی تصدیق نہ کی، واردات کی جھوٹی کال کرنے پر مذکورہ ملزم سرفراز کو قابو کر کے حوالات میں بند کر دیا اور اس کے خلاف 29 ڈی کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
26