فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر کسٹمر ریلیشنز سینٹر میں مون سون کنٹرول سیل قائم کردیا گیا ہے جس کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر سی آر سی محمد امین ڈوگر ہونگے تینوں شفٹس میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی موجود ہو گا۔ مون سون سیزن کی آمد کے ساتھ ہی سی آر سی میں قائم مون سون کنٹرول سیل 15 ستمبر تک فعال رہے گا جہاں پر بارش کے پانی کی نکاسی،عوامی شکایات کا اندراج اور ان کا حل اور ہاسنگ ڈیپارٹمنٹ سمیت ضلعی انتظامیہ و دیگر محکموں سے مکمل رابطہ رکھا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مون سون کنٹرول سیل میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان شہزاد صبح آٹھ سے تین بجے تک، اسسٹنٹ حافظ عبدالرحمان تین بجے سے رات دس بجے تک جبکہ سینئر اکانٹنٹ محمد شہزاد رات 10بجے سے صبح چھ بجے تک ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسا نے کہا کہ موسم برسات میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے واسا کا فیلڈ سٹاف مکمل مستعد اور چوکس ہے جبکہ تمام مشینری کو آپریشنل کردیا گیا ہے۔بارش کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام اقدامات مکمل ہیں،شہری کسی بھی شکایت کے اندراج کے لئے مون سون کنٹرول سیل میں 1334 پر رابطہ کر سکتے ہیں جہاں پر چوبیس گھنٹہ عملہ موجود ہو گا۔
