39

واسا کے بلوں میں اضافہ کرنے کی شدید مذمت

فیصل آباد (پ ر) سٹیزن کونسل کے صدر اور سابق چیئرمین سی سی 28گلستان کالونی میاں طا ہر ایوب نے واسا کے بلوں میںبے تحاشہ اضا فہ کر نیکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی جیبو ںپر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر کسی نے اس فیصلہ کو عوام پر جبری ٹھونسنے کی کوشش کی تو اس کی بھر پور مزاحمت کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف پاکستان کے70 فیصد متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں جبکہ دوسری جانب سوئی گیس،بجلی کے بعد اب واسا بلوں میں اضافہ غریب عوام کیلئے ڈرون حملہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں