فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نا خلف بیٹے نے والدہ سے جھگڑ کر گھر کو آگ لگا دی،بھاری مالیت کا گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا، جڑانوالہ پولیس نے والدہ کی مدعیت میں بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاشی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں353گ ب کی زبیدہ بی بی نے بتایا کہ اس کا بیٹا عامر سہیل مبینہ طور پر نشہ کرتا ہے اور وہ اکثر و اوقات نشہ کیلئے رقم مانگتا تھا اور انکار کرنے پر مشتعل ہو کر گھریلو سامان کو آگ لگا دی اور بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
