9

والدین نوجوان نسل میں جذبہ حُب الوطنی پیدا کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) والدین نوجوان نسل میں جذبہ ء حُب الوطنی پیدا کریںاور سوشل میڈیا پر ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بننے سے بچائیں وطن سے محبت کا جذبہ اولادکی تربیت کا حصہ بنائیں تاکہ نوجوان نسل اور آپ کی اولاد کسی اغیار کے ہاتھ نہ چڑھ سکے استحکام وطن سے آگاہی اولاد کو دینا والدین کے فرائض میں شامل ہے ملک کے استحکام کیلئے بنیادی دینی و عصری تعلیم بے حد ضروری ہے پاکستان کا مستقبل قومی یکجہتی پرمنحصر ہے ۔چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمودقاسمی نے کہا کہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کیا جائے منفی استعمال سے والدین اپنے بچوں کو محفوظ بنائیں ملک دشمن قوتیں نوجوان نسل کو ورغلا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں