44

والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے خود کشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دل برداشتہ ہو کر جواں سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ کے رہائشی محمد رفیق کی 16سالہ بیٹی زینب کا کسی بات پر اہل خانہ سے جھگڑا ہو گیا تو والدین نے ڈانٹ ڈپٹ کی تو زینب بی بی نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کو کمرہ میں بند کر لیا، جب کافی دیر تک لڑکی کمرہ سے باہر نہ آئی تو اہل خانہ نے دیکھا تو لڑکی کی حالت غیر ہو چکی تھی، جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی، لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں