52

والی بال ایونٹس میں شاندار کارکردگی قومی ٹیم پر انعامات کی بارش

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) ایشین والی بال چیلنج کپ اور سینٹرل جونیر والی بال چیمپئین شپ میں ملک کا نام روشن کرنے سمیت میڈلز جیتنے والی قومی سینئر اور جونیئر والی بال ٹیم کے کیش انعامات سے نواز دیا گیا۔اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی تھے جبکہ تقریب میں پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد السلام، سعید اختر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری ندیم ارشاد کیانی نے کہا کہ وزارت ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ اولمپکس 2028ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بجٹ الاٹ ہوتو باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے ٹارگٹڈپلان مرتب کریں اور تمام فوکس ان پر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں