30

والی بال میچ میں معمولی تلخی پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی) گائوں شاہ عالم میں والی بال میچ میں معمولی تلخی پر دوست نے چھریوں کے وارکرکے ایک دوست کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا ‘ گھریلو ناچاکی پر بگوانی جنوبی میں اسلحہ آتشیں سے فائرنگ سے 26سالہ شادی شدہ خاتون قتل ‘الگ الگ مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون میں 56سالہ رحمت اللہ سکنہ بگوانی جنوبی نے 302ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ گھریلو ناچاکی پر ملزم نعمت اللہ بلوچ ولد بشیر خان نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے 26سالہ مسماة کلثوم بی بی ذوجہ نعمت اللہ کو قتل کردیادوسرے واقعہ میں تھا نہ چودھوان کی حدودگائوں شاہ عالم میں والی بال کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑے پر ملزم دوست کفایت اللہ اور اس کے بھائی نے گھر جاتے ہوئے اپنے دوست 30سالہ محمد طارق شاہ ولد غلام مصطفی شاہ کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا ‘ جبکہ دوسرے دوست احمد خان شیرانی ولد ثناء اللہ کو زخمی کردیا ‘ زخمی کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیاگیا ‘ چودھوان پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ قتل و اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں