مناوگت(سپورٹس نیوز) پاکستان کی ٹینس ٹیم نے ترکیہ میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ترکیہ کے شہر مناوگت میں منعقدہ ایونٹ میں پہلی بار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے دنیا کی چند سرفہرست ٹینس ممالک کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی کی قیادت میں عقیل خان اور شہریار سلامت پر مشتمل تھی۔اس میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر21ممالک نے حصہ لیا جہاں پاکستان نے رومانیہ اور میزبان ملک ترکیہ کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں غلبہ حاصل کیا۔
