فیصل آباد(پ ر)ڈویژنل صد ر پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین یو تھ ونگ سابق ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ عمران خان نے ذاتی انا کی تسکین کے لئے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی اسمبلیاں تڑوا کر جمہو ر یت پر شب خون مارا ہے ۔ عمران ٹولہ کی سیاست کا ٹائی ٹینک بہت جلد ڈوبنے والا ہے ۔ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھر پور حصہ لے گی ۔ پاکستان کی غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عمرانی ٹولہ کو شکست سے دو چار کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لئے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظو ری بڑا سرپرائز ہے ۔ عمران خان نے پا کستان کی سیاست کو گندہ اور خطرناک کر دیا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس ا ر ا کین اسمبلی کی تعداد پوری ہے اور حکومتی ا تحا دیوں کو بھی وزیر اعظم پر مکمل اعتماد ہے ۔ و ز یر اعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں
23