20

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ، ملاقات میںعالمی و علاقائی صورتحال اور و ز ا ر ت خارجہ کے امور پر بات چیت کی گئی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ضمنی انتخابات اور پنجاب و کے پی کے اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی ، وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ سیاسی و معاشی طور پر درپیش چیلنجوں کا مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں