18

وزیراعظم عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کے مشن پر عمل پیرا ہیں

ساہیوال(بیوروچیف) مسلم لیگ ن کی ناکامی کاخواب دیکھنے والے بیدارہو جائیں اورشکست کیلئے تیاررہیں وزیراعظم شہباز شریف کو عام آدمی کی زندگی آسان بنانے اور ملک بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنے پڑرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن شیخ رشید احمد ثاقب نے اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ مشکل وقت جلد گزرنے والا ہے ملک بہتری کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،معاشی صورتحال خراب کرنیوالے سب سے زیادہ شورمچا رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہوچکا ایسا کبھی نہیں ہو سکتاان کاخواب پورا نہیں ہو گا،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی باصلاحیت قیادت جلدملک کو تمام بحرانوں سے نکال لے گی،افراتفری،انتشار، مار پیٹ، حملے اورڈرانا دھمکانا پی ٹی آئی کی ریت ہے جس کا مقصد اداروں پر دبائو ڈال کرمرضی کے فیصلے لینا ہے۔پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فتنہ فساد پارٹی اور ڈکیتوں کا جتھہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں