اسلام آباد (بیوروچیف)وزیر اعظم شہباز شریف نے سولرآئیزیشن منصوبے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا،اسلام آباد کی سرکاری عمارتوں میں آئندہ 7 ہفتوں میں سولر سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کر دی۔گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر میںسرکاری عمارتوں کی سولرآئیزیشن پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزراء خواجہ آصف، اسحاق ڈار،مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ، معاونِ خصوصی جہانزیب خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی،اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 496، ملک کے بڑے شہر بشمول کراچی، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ میں 340 اور دیگر علاقوں میں 1255 سرکاری عمارتوں پر سولر پینلز لگائے جائیں گے، اسلام آباد میں موجود سرکاری عمارتوں میں سولر پینلز کی تنصیب کا کام ہنگامی بنیادیوں پر کیا جائے گا،وزیر اعظم نے متعلقہ اہلکاروں کو منصوبہ معینہ مدت میں مکمل کرنے کی واضح ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کیلئے اقدامات کے نفاذ میں کسی قسم کا تعطل برداشت نہیں کرونگا،باقی ملک میں وفاقی سرکاری عمارتوں کی سولرآییزیشن پر کام بھی فوری شروع کیا جائے،حکومت کم لاگت اور ماحول دوست بجلی سے عوام کی جیب پر بوجھ کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
38