81

وزیراعظم کی جانب سے کفایت شعاری مہم خوش آئند ہے

فیصل آباد(پ ر)انجمن تا جر ا ن کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمود نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے کفایت شعاری مہم کا اقدام خوش آئند ہے ،حکومت سرکاری اثاثے فروخت کرنے کی بجائے انہیں لیز پر دینے کی پالیسی مرتب کرے لیکن حاصل ہو نے والی آمدن کو صرف قرض اتارنے کیلئے ا ستعمال میں لایا جائے ۔ ملک میں وسائل ر کھنے والے لاکھوں افراد موجود ہیں جنہیں اعتماد دینے کی ضرورت ہے کہ وہ ملک کا قرض اتارنے کے لئے پیسے دیں اور انہیں پانچ کروڑ پردو ، دس کروڑ پرپانچ اور بیس کروڑ پرسات سے دس فیصد منافع کی پیشکش کی جائے ۔حکمران طبقے ، سرکاری ا فسر ا ن و ملازمین کو بجلی کی مفت سہولت ختم کی جائے اوریہی سہولت غریب طبقات کو مفت بجلی کی فراہمی کی سہولت میں مہیا کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں