لاہور(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کا معاملہ،کفایت شعاری پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے قائم مانیٹرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،وفاقی وزیر رانا تنویرحسین اور طارق بشیر چیمہ سمیت دیگر وزراء بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی وفاقی کابینہ کے کفایت شعاری کے حوالے سے لئے گئے فیصلوں کے نفاذ کا جائزہ لے گی،فیصلوں کے نفاذ کے حوالے سے تجاویز 27 فروری تک اس کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ جبکہ حکومت نے قومی کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کیلئے کمیٹی تشکیل دی،7 رکنی کمیٹی کے ٹی اوآرز میں وفاقی کابینہ کی طرف سے منظور شدہ کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی پیشرفت کا جائزہ لینا شامل ہے۔
41