چنیوٹ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسان بنایادیا گیا ہے۔ سپیشل مہم کے دوران شہریوں کیلئے لرنر کے بعد 42 دن انتظار کی شرط کو ختم کر دیا گیا۔ شہری ایک ہی دن میں لرنر پرمٹ بنوا کر موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ڈی ایس پی ٹریفک کامران ظہور کی زیر نگرانی سپیشل مہم کے تحت موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس تیار کیے جار ہے ہیں۔ سابقہ لرنر کو رینیو کروا کر بھی شہریوں کے لائسنس تیار کیے جا رہے ہیں۔ سپیشل مہم کے دوران ایک ہزار سے زائدشہری موٹر سائیکل ڈرائیو نگ لائسنس سے مستفید ہو چکے ہیں۔ سپیشل مہم کے دوران مستفید ہونے والے شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جار ہے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے سپیشل مہم کے دوران آسان طریقے سے موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس تیار کیے جار ہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنا قانونا جرم ہے۔ قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے آج ہی اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔
3