27

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخ ساز عیدالاضحی صفائی پلان

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانوروں کی قربانی عظیم فریضہ ہے جسے دنیا بھر کے مسلمان عقیدت واحترام سے مناتے ہیں اور عید قربان کے ان دنوں میں جانوروں کی خریدوفروخت کا سلسلہ عروج پر ہوتا ہے۔ مویشی منڈیاں سجائی جاتی ہیں تاکہ مسلمان سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے ہٹے کٹے چھوٹے بڑے جانور خرید سکیں جیسے ہی عید قربان کے ایام قریب ہوتے جاتے ہیں ویسے ویسے گلی محلوں میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے جانوروں کا فضلہ،چارہ بکھرنے کے باعث گندگی اور تعفن کا ماحول بن جاتا ہے جس کی صفائی ستھرائی انتظامیہ کیلئے بڑا چیلنج ہوتا ہے اور ہر سال کی طرح امسال وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پہلی بار ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز نے عیدالاضحی کے تینوں روز اضلاع کی انتظامیہ کی زیرنگرانی پوری،محنت،لگن،جوش کیساتھ دن رات کام کیا اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے شہروں کو خوبصورت بنایا جس پر کمپنیز اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔کمشنر فیصل آباد مریم خان کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل کی بہترین پلاننگ اور محنتی ٹیم کی بدولت جانوروں کی باقیات اٹھانے اورضلع کو صاف شفاف رکھا۔ڈسٹرکٹ مینجر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی برہان حنیف کی سربراہی میں یہ کارنامہ ورکرز کے بغیر ممکن نہ تھا جنہوں نے مشنری جذبے سے کام کرتے ہوئے نہ صرف کمپنی بلکہ ضلع کا نام فخر سے بلند کر دیا۔عید سے قبل کے انتظامات مثالی تھے۔56 مقامات پر آگاہی کیمپس/سروس ڈلیوری کیمپس پر شہریوں میں قربانی کی الائشیں جمع کرکے ویسٹ ورکرز کے حوالے کرنے والے ماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے۔ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا اور شہریوں کی شکایت کے ازالہ کے لئے عملی اقدامات نظر آئے۔شہریوں کی طرف سے اچھا فیڈ بیک ملا عید پر خصوصی تعاون کرنے پر چنیوٹ کے شہریوں نے دل جیت لئے، تینوں روز کم سے کم ٹائم میں شہر کو زیرو ویسٹ بنایا گیا۔ عید کے تینوں روز ویسٹ مینجمنٹ نے 2808 ٹن قربانی کے جانوروں کی الائشیں اکٹھی کرکے شہر سے باہرڈمپنگ سائٹس پر تلف کردیں۔ علاوہ ازیں کنٹرول روم کو پبلک کی طرف سے ویسٹ اٹھانے کی موصولہ تمام400 سے زائدشکایات بھی حل کردی گئیں۔افسران کے مانیٹرنگ دوروں کے علاوہ سپیشل برانچ کی مانیٹرنگ رپورٹ پر بروقت ایکشن لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی شہریوں کی جانب سے جو نشاندھی کی گئی اس پر فوری ایکشن لیا گیا۔ اس بار عید کے موقع پر2لاکھ سے زائد ویسٹ بیگز شہریوں میں تقسیم کئے گئے۔ 72 گھنٹوں سے زائد آپریشن میں18سو سے زائد عملے و افسران نے حصہ لیا،صفائی کے بہترین انتظامات کا کریڈٹ ورکرز کوجاتا ہے وہ ہمارے اصلی ہیرو ہیں۔قربانی کے جانوروں کو شہری حدود میں داخلہ پر پابندی عائد اور غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کر رکھی تھی جس کی بدولت شہر میں ٹریفک کی روانی میں بھی تعطل نہیں آیا۔بعض غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کراکر سامان ضبط کرلیا گیا۔اس بار شہریوں کی طرف سے بھی بھرپور صفائی ستھرائی کا مظاہرہ کیا گیا۔ نہروں،راجباہوں میں قربانی کے جانوروں کی باقیات بھی نہیں پھینکی گئی اور نہ ہی سری پائے جلانے کی کوئی شکایت موصول ہوئی۔عید کے ایام میں پبلک ٹرانسپورٹ سٹینڈز میں اوورچارجنگ کی روک تھام، سیوریج سسٹم کی بحالی،انسداد تجاوزات آپریشن، شہر کی خوبصورتی کے جملہ اقدامات کئے گئے۔ عیدالاضحی صفائی آپریشن تین مرحلوں پر مشتمل رہا۔عیدسے قبل عیدگاہوں کی صفائی ستھرائی اورعیدکے ایام کے دوران قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو اٹھا کر ٹھکانے لگایا اورعیدکے بعد اجتماعی قربانی کے مقامات کے علاوہ شہر کی اہم سڑکوں کی دھلائی کرنے کا پلان مرتب کیا گیا تاکہ قربانی کے باعث پیدا شدہ ناخوشگوار ماحول کو صاف ستھرا بنایا جاسکے۔عیدالاضحی کے دنوں کیلئے 548سے زائد گاڑیاں استعمال کی گئیں جن میں منی ٹپرز ، ڈمپر زاور لوڈر رکشے شامل ہونے کے علاوہ آرم رولر،ٹریکٹر ٹرالی،ٹریکٹر لوڈر،ٹریکٹر بلیڈ،شاول جبکہ ایکسکویٹر اورڈمپر کرائے پر حاصل کئے گئے۔عیدالاضحی کے تیسرے دن اجتماعی قربان گاہوں کی مکینیکل واشنگ بھی صفائی پلان کا حصہ رہا۔آلائشوں کی ماحول دوست انداز میں تلفی کیلئے ڈمپ سائٹ پر خندقیں کھودی گئی ہیں جہاں شہر بھر سے اکٹھی کی جانے والی آلائشیں دفن کی گئیں۔عیدالاضحی کے میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام افسران و ماتحت عملہ کی چھٹیاں منسوخ رہیں اورتمام افسران کو فیلڈ میں مانیٹرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔عیدکے ایام میں انٹیلی جنس ٹیمیں بھی متحرک رہیں۔ضلعی انتظامیہ اور فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیم عید الاضحی پر شہر کو زیروویسٹ کرنے کے لئے سرگرم عمل رہی۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ صبح فجر کے وقت سے بلاتعطل فیلڈ میں رہی۔ڈپٹی کمشنر نے عید کے ایام میں وقفہ وقفہ سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کا اچانک دورہ کیااور کنٹرول روم میں موصولہ عوامی شکایات پر درخواست گزاروں کوخود فون کال کرکے فیڈبیک اور کمپنی کی کارکردگی بھی چیک کرتے رہے۔ شہر بھر سمیت تحصیلوں میں بھی عید صفائی آپریشن کی مسلسل نگرانی کی گئی۔ایف ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر اداروں نے یہ ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل اور چیلنج کو قبول کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا ۔ معمول کے مطابق شہر کو صاف رکھنے کے لئے بھی مہم جاری ہے۔اس جذبے کو ماند نہیں پڑنے دیں گے۔انتظامیہ ہمہ وقت ساتھ کھڑی اور بالخصوص ویسٹ ورکرز ہماری ٹیم کا حصہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر جانفشانی سے ہرمعاملہ کی مسلسل نگرانی اور سرگرم رہے۔ چنیوٹ کی تاریخ میں صفائی آپریشن کا تاریخی کارنامہ انجام دیا گیا ۔عید کے ایام شکایت فری رہنے کی بدولت ویسٹ ورکرز ومعاونین کی کاوشوں کو سلام پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں