34

وطن کی بقا کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا

فیصل آباد (پ ر) حکومت پنجاب کی ہدایات پرشہدا پشاورکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔ڈویژنل کمشنر سلوت سعید،ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ اور سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی نے باغ جناح میں سول سوسائٹی کے افراد کے ہمراہ شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور گلدستے رکھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان،ایس پی صدر ڈویژن شمس الحق درانی کے علاوہ ضلعی وپولیس افسران بھی شریک تھے۔ڈویژنل کمشنر نے سانحہ پشاور کے شہدا کو سلام پیش کیا اور کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگردی کے عفریت پرانشا اللہ قابو پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں اور وطن کی بقا کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے پشاور سانحہ میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے وطن عزیز کی سلامتی کے لئے اپنی جان ہتھیلی پررکھ پر سروسز فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے سانحہ کے غازیوں کے لئے دعابھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں