70

وقاص گجرکی زیرصدارت انجمن تاجران مدینہ ٹائون کا اجلاس

فیصل آباد (پ ر)نئے سال کی آمد پر خوشیاں منانے کی بجائے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اہل فلسطین کے حال پر اپنا کرم و فضل فرمائے’ نئے سال کی آمد پر ہم نہتے اور مجبور فلسطین عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہم اہل وطن سے اپیل کرتے ہیں کہ جو پیسے آپ نے نئے سال کی آمد پر تقریبات میں خرچ کرتے تھے ان کو اہل فلسطین کیلئے تحفہ کے طور پر ارسال کریں’ ان خیال کا اظہار انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے اجلاس سے صدر چوہدری وقاص احمد گجر’ جنرل سیکرٹری ملک شاہد’ چیئرمین چوہدری میاں افضل و دیگر مقررین نے نئے سال کی آمد پر منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے کیا’ انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں پاکستان کی ریاست فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے’ پاکستان کی حکومت اور فوج نے فلسطین اور پوری دنیا کو پیغام دیا کہ اسرائیلی مظالم ناقابل قبول ہیں’ فوری طور پر جنگ بند کی جائے اور اہل فلسطین کے حق کو تسلیم کر کے ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میںلایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں