67

ووٹ قومی امانت ہے ہر فرد ووٹ ضرور ڈالے’ عمر فاروق کاہلوں

فیصل آباد (پ ر) آٹھ فروری کو عوام ووٹ ڈالنے ضرور جائیں کیونکہ عوام کا ووٹ قومی امانت ہے اسے ضائع نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سینئر راہنما چوہدری عمر فاروق کاہلوں نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے الیکشن میں ووٹ ڈالنا اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن پرسکون رہتے ہوئے پولنگ سٹیشنز میں جا کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں کسی کیساتھ سیاسی رنجشیں رکھنے کی ضرورت نہیں ہم پُرامن لوگ ہیں اور ملک میں امن چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں