19

ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہو کر حلقہ NA-96 کے عوام کی محرومیاں دور کردونگا

جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد امیدوار این اے 96 رائے حیدر کھرل کا بڑا سیاسی پاور شو، الیکشن کراو ملک بچا ئوریلی میں سینکڑوں گاڑیوں کی شرکت،جگہ جگہ پرتپاک استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئی،فضا وزیر اعظم عمران خان،ایم این اے رائے حیدر کھرل کے نعروں سے گونج اٹھی،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد امیدوار این اے 96 رائے حیدر کھرل نے بڑا سیاسی پاور شو دکھا کر مخالفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے رائے حیدر کھرل کی قیادت میں انکے آبائی گائوں کوٹ کیبر سے الیکشن کراو ملک بچا ئوبڑی ریلی نکالی گئی جس میں مجیر ریٹائرڈ حسیب اللہ،چوہدری ثاقب، چوہدری طالب گجر،میاں شفیق سمیت ہزاروں افراد نے سینکڑوں گاڑیوں پر شرکت کی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پہنچی جہاں رائے حیدر کھرل کا شاندار پرتپاک استقبال کیا گیا امیدوار این اے 96 رائے حیدر کھرل نے کہا کہ عمران خان کے نظرے سے متاثر ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے ان کے خاندان کا ماضی کرپشن سے پاک ہے اور علاقائی سیاست میں گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے موجودہ وفاقی حکومت الیکشن سے راہ فرار چاہتی ہے پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے نوجوان قیادت اور غیور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے رائے حیدر کھرل نے مزید کہا کہ آئندہ ہونیوالے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے آج کی الیکشن کراو ملک بچائو ریلی کے شرکا نے فیصلہ دے دیا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہے الیکشن کراو ملک بچا ئوریلی کے شرکا کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں