کمالیہ(نامہ نگار) نومنتخب عہدیداران کی جیت کی خوشی میں کمالیہ بار ایسوسی ایشن نے یوم تشکر منایا۔ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواران کی خوشی کی کمالیہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز یوم تشکر منایا گیا اور تمام دن وکلاء مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے۔ کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔ نومنتخب جنرل سیکرٹری فرخ رضا مون خان کھرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کمالیہ کے پر امن اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جیت ہار زندگی کا حصہ ہے اس پر کسی قسم کی کوئی عداوت یارنجش نہیں ہے۔ ہم سب نے ساتھ چلنا ہے۔ وکلاء کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔
30