جھنگ (نامہ نگار) سنی علماء کونسل پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے گزشتہ روز جھنگ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر منیر احمد سدھانہ ایڈووکیٹ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں صدر بار منتخب ہونے پر مبارک باددی۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے رہنما حافظ خالد جھنگوی، حاجی منیر احمد اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے نو منتخب نائب صدر محمد اسحاق حسوآنہ ایڈووکیٹ کو بھی کامیاب ہونے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر مولانا محمد احمد لدھیانوی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے نو منتخب عہدیدار اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئے کا ر لاتے ہوئے وکلاء کی بہتری اور عوام کو سستے انصاف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ نو منتخب صدر بار منیر احمد سدھانہ ایڈووکیٹ نے مولانا محمد احمد لدھیانوی کا شکریہ ادا کیا۔
31