کمالیہ(نامہ نگار) سابق صدر کمالیہ بار ایسوسی ایشن مہر یٰسین درسانہ ایڈووکیٹ نے ایک پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا لیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ وکلاء بر ا د ر ی کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت حا ضر ہوں۔ میں نے اپنے سابقہ ا دوار بار اور بینچ کے درمیان رابطے کا مضبوط بنایا ہے اور کوشش کی ہے کہ و کلاء کی عزت نفس کو کسی طو ر بھی مجروح نہیں ہونے د یا ہے۔ میں اور میرے سا تھی اب بھی ہر وقت حاضر ہیں۔ کرپشن اور ر شو ت کے خلاف آج سے اعلان جنگ کر رہا ہوں۔ تمام کمالیہ کے شہریوں کو بتا رہا کہ اگر کسی بھی محکمے میں کوئی افسر یا ملازم ان سے رشوت طلب کرے یا ان کے جائز کام میں کوئی رکاوٹ ڈالے تو میں ان کو مفت قانونی امداد فراہم کروں گا۔
41