کمالیہ(نامہ نگار) جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کمالیہ فرخ رضا مون خان کھرل نے کہا ہے کہ وکلاء کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے گزشتہ ر و ز صدر بار ایسوسی ایشن کمالیہ مہر فتح شیر بگھیلا ایڈ و و کیٹ نے وکلاء کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جا نب سے اعلان کردہ 10 لاکھ روپے کی رقم کا چیک بار کے حوالے کر دیا۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وکلاء کی فلاح و بہبود ہمارے لئے سب سے پہلے ہے۔ اس رقم کا اعلان کافی عرصہ قبل ہو ا تھا مگر اس اعلان کے بعد اس کے حصول کے لئے کوئی کام نہ کیا گیا۔مگر ہماری پوری ٹیم نے آتے ہی سب سے پہلے یہ رقم وصول کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ میں عوام کو انصاف کی یقینی فراہمی کے لئے ہم سب کو باہمی اتفا ق سے چلنا ہوگا۔ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے وہ تمام مسائل جن کے لئے انہیں انصاف کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو اسے بار اور بینچ کے سامنے لائیں اور متفقہ طور پر اس کا حل کرنے کے لئے لا ئحہ عمل طے کریں تا کہ علاقہ کی عوام خوشحال ہونے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی یقین کرے۔
18