35

وہاب ریاض نے T20میں 400وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ وہاب ریاض ان دنوں بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کی جانب سے ایکشن میں ہیں اورانہوں نے چٹوگرام چیلنجرز کیخلاف میچ میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ان چار وکٹوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کے وکٹوں کی تعداد 401 ہوگئی اور وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے۔وہاب ریاض ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے بولر اور دوسرے فاسٹ بولر ہیں۔ ان سے قبل فاسٹ بولر ڈوین براوو نے یہ اعزاز حاصل کر رکھا ہے ۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ 614 وکٹیں لینے کا اعزاز ڈوین براوو کے پاس ہے جب کہ افغانستان کے راشد خان 496 وکٹوں کے ساتھ دوسرے ، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 474 وکٹوں کے ساتھ تیسرے ، جنوبی افریقا کے عمران طاہر چوتھے ، بنگلادیش کے شکیب الحسن پانچویں اور وہاب ریاض چھٹے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں