فیصل آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے سوشل میڈیا کے نمائندوں کی سابق و زیرمملکت چوہدری عابد شیر علی سے ملا قا ت ‘ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن بحر ین کے سوشل میڈیا کوآرڈنیٹر میاں محمد صغیر ‘ سعو د ی عرب سے مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی نو ا ز’میا ں جاوید’میاں رضوان الحق’چیئرمین مسلم لیگ ن جدہ اور چوہدری محمد اکرم کی خواجہ رضوان کے ہمراہ چوہدری عابد شیر علی ان کی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔چوہدری عابد شیر علی نے بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرت ہوئے کہا کہ اوورسیز کی ہی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔جبکہ مسلم لیگ ن کے اوورسیز سوشل میڈیا کے نمائندوں کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلم لیگ ن کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔چوہدری عابد شیر علی نے بیرون ممالک سے آئے ہوئے سوشل میڈیا وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت چاروں صوبائی اسمبلیوں اور وفاق میں بھی ہوگی۔ اور میاں نوازشریف ملک کے وزیراعظم ہونگے۔ہمارے قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک دن دگنی چار چگنی ترقی کی منازل طے کریگا۔
28