82

ویمن کرکٹ میں تیز ترین گیند کرا دی گئی

جنوبی افریقا(سپورٹس نیوز)جنوبی افریقا کی خاتون فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے ویمن کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند کرا دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ویمن پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 132.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک گیند کرائی۔میچ کے تیسرے اوور کی یہ دوسری گیند آسٹریلوی کھلاڑی میگ لیننگ کے پیڈز پر لگی تھی۔رپورٹس کے مطابق شبنم اسماعیل اس سے قبل 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی گیند کرا چکی ہیں۔جنوبی افریقی فاسٹ بولر گزشتہ 8 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس میں ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں