31

ویکسی نیٹر ز کے علاوہ طبی عملہ پر بچوں کوانجکشن لگانے پر پابندی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت نے ویکسی نیٹر کے علاوہ دوسرے طبی عملہ کو بچوں کو انجکشن لگانے سے روک دیا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسران کو کہا گیا ہے کہ بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچائو کیلئے اور مختلف مہموں کے دوران بچوں کو انجکشن لگائے جاتے ہیں تاکہ نونہال مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ انجکشن لگانے کی ذمہ داری صرف ویکسی نیٹر کی ہوتی ہے جبکہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ کئی مقامات پر ڈسپنسر’ سی ڈی سی سپروائزر’ سینٹری انسپکٹر’ ایل ایچ ڈبلیو اور دیگر عملہ بھی بچوں کو انجکشن لگاتے ہیں جبکہ ہر ضلع میں ویکسی نیٹرز موجود ہیں، اگر کسی بھی علاقہ میں غلط ویکسی نیشن کی وجہ سے کسی بھی بچے کو پریشانی ہوئی تو ڈسپنسر’ سی ڈی سی سپروائزر’ سینٹری انسپکٹر’ سینٹری پٹرول’ ایل ایچ ڈبلیو کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ہر فیلڈ سٹاف اپنا فیلڈ ورک خود کرے اور سی ای اوز ہیلتھ اپنے اپنے اضلاع کی کڑی نگرانی کریں تاکہ کسی بھی جگہ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں