24

ویگن کو روک کر توڑ پھوڑ کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ

گوجرہ(نامہ نگار) گاڑی کو توڑ پھوڑ کر نے والے افرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر216ج ب کے شاہ نوازکی گاڑی ائی ایس کا ڈرائیورصدام حسین اپنے کنڈیکٹر کے ہمراہ ویگن پر سواریاں لے کر فیصل آباد سے جھنگ کی جانب جا رہا تھاکہ اڈانواں لاہور کے قریب چک نمبر337ج ب کے رانابلال وغیرہ ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح تھے جنہوں نے اس کی گاڑی کوڈنڈوں سوٹوں سے توڑ پھوڑ کر کے تباہ کر دیا ۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں