10

ٹاؤنSPضیاء الحق کی تفتیشی افسران کیساتھ کرائم میٹنگ

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس پی ٹائون ضیاء الحق نے تھانہ سٹی میں ایس ایچ او،انچارج انوسٹی گیشن اور تفتیشی افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کی اور زیر تفتیش مقدمات قتل’ اغواء برائے تاوان’ ڈکیتی راہزنی ‘معہ قتل ہائوس رابری مویشی چوری و دیگر سنگین مقدمات کے متعلق دریافت کیا۔ ایس پی ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اور مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ تمام تر زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد حقائق پر یکسو کیا جائے۔ ایس پی ضیاء الحق کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد منشیات فروشوں جواء مافیا کیخلاف ریڈ کرکے زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔ سنگین مقدمات قتل اغواء برائے تاوان قبضہ گروپ ڈکیتی راہزنی کو اندراج یقینی بنایا جائے اور 15پر موصول کالز کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں