40

ٹاسک فورس زراعت پنجاب کی کارروائی ‘ زائد المیعاد ادویات برآمد

کمالیہ (نامہ نگار) ٹاسک فورس زراعت پنجاب کا غیر قانونی اور زائد المیعاد زرعی ادویات بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کا کامیاب چھاپہ۔زونین فاطمہ زراعت آفیسر نے محمد اصغر شاہداور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ کی زیر نگرانی بغیر کوائف غیر قانونی اور زائد المیعاد زرعی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موقع سے دو لاکھ ترپن ہزار آٹھ سو پچاس روپے سے زائد مالیت کی 67.15 لیٹرز غیر قانونی اور زائدالمیعاد زرعی ادویات برآمدکر لیں۔ جبکہ موقع سے ایک ملزم کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار شدہ ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقعدمہ کا اندراج بھی کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں