فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سی ٹی او فیصل آباد کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ٹریفک آگاہی کے لیے سرگرمیاں قابل تحسین ہیں ایسے اقدامات سے سڑکوں پر قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہوگا اور بچوں کو روڈ پر چلنے کا سلیقہ آئیگا۔ ٹریفک شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل ایجوکیٹر سکول نے ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے ایکٹیویٹی پر مبنی کیمپ کے موقع پر کیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے سکول کے بچوں کو روڈ کراس کرنے، زیبرا کراسنگ کے استعمال، سٹاپ لائن اور دیگر روڈ لائن لین سسٹم کیساتھ ساتھ ٹریفک اشاروں کو سمجھانے کیلئے سکول میں روڈ اور چوک کے حقیقی ماڈل بنا کر پریکٹس کروانے کے لئے ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا۔ تا کہ بچے نصابی کورس کیساتھ ساتھ سٹرک پر چلنے کا طریقہ بھی سیکھ کر اچھے شہری بن سکیں۔ چیف ٹریفک آفیسر چوہدری آصف صدیق کا کہنا ہے کہ عوامی خدمت اور شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے کے تسلسل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ تا کہ شہری روڈ پر ٹریفک سائن اور لائن لین سسٹم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے سفر کریں جس سے روڈ حادثات میں واضع کمی آئے گی۔
