فیصل آباد ( پ ر) سٹی کلاتھ بورڈ(رجسٹرڈ) کے صدر شیخ امجد عقیل ‘ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک قوانین اور ضابطوں کی پابندی اشد ضروری ہے ہر شہری کو اس کی بہر صورت پابندی کرنی چاہئے اپنے مشترکہ بیان میں مذکورہ تاجر راہنماؤں نے کہا کہ شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات میں قدرے اضافہ ہو رہا ہے لہٰذا ہمیں نہ صرف تیز رفتاری سے گریز کرنا چاہئے بلکہ ٹریفک اصولوں کی پاسداری یقینی بنانی چاہئے۔
