27

ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4افراد جاں بحق ‘ 10زخمی

چنیوٹ’ ساہیوال (نامہ نگار) پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ5افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے’ علاوہ ازیں تیز رفتار کا الٹ کر گاڑی اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی 3افراد جاں بحق 5 زخمی ویو ہوٹل کے قریب لاہور سے آنے والی تیز رفتار گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے الٹ کر کار اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں مہر محمود،بالاج بی بی اور ایک خاتون بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تھانہ غلہ منڈی نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں