62

ٹریفک حادثات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ اور کلیانوالہ کے قریب ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق پہلا حادثہ جھنگ روڈ ساتواں میل کے قریب پیش آیا جہاں پر اسلام پورہ کا رہائشی 45سالہ انوار ولد اقبال موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جھنگ روڈ پر تیز رفتار ویگن کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، حادثے کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا، موقع پر موجود افراد زخمی کو رکشہ میں ڈال کر ہسپتال لا رہے تھے کہ بھٹہ سٹاپ کے قریب ریسکیو1122 کی ٹیم نے مضروب کو ریسیو کیا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا۔ جبکہ دوسرا حادثہ 543گ ب کلیانوالہ روڈ پر پیش آیا جہاں پر موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے جمشید آباد بنگلہ کا رہائشی 18سالہ شان خان ولد ذوالفقار بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں