42

ٹریفک حادثے میں4افرادلقمہ اجل بن گئے

اوکاڑہ (نامہ نگار) ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔افسوسناک حادثہ فیصل آباد روڈ پر ینگ پور کے قریب جھکڑ چوک میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی، مسافر وین اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں چارافراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون اور 3 مرد شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں