24

ٹریفک پولیس سرگودھا میں ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا شہر میں ٹریفک کا دبائو حد سے بڑھ چکا ہے پولیس کی جانب سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے یونیورسٹی روڈ سمیت شہر بھر میں لگے اشارے ٹریفک کو رواں رکھنے میں فیل ہوچکے ہیں لاکھوں روپے مالیت کے اشارے نصب کئے گئے مگر دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث وہ خراب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ سمیت شہر بھر میں اشارے نصب کئے جائیں اس کی پابندی بہت کم لوگ کرتے ہیں کیونکہ ان اشاروں پر ٹریفک پولیس کا عملہ تعینات نہیں ہوتا جس کی وجہ سے یہ اشارے اپنی افادیت کھو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں