32

ٹریفک پولیس چنیوٹ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پرٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریفک پولیس کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کامران ظہور کی زیرقیادت ماہ فروری میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 49سو سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے،33لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔تیز رفتاری حادثات کی بڑی وجہ،غفلت،تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے پر500سے زائد گاڑیوں کے چالان، جرمانے کئے گئے۔ اوور لوڈنگ حادثات کی بڑی وجہ ہے،اوورلوڈنگ کرنے پر 1ہزار سے زائد گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔۔ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر 1600سے زائدڈرائیوروں کیخلاف کاروائیاں کی گئیں۔ون وے کی خلاف ورزی،کالے شیشے،ممنوعہ علاقوں میں گاڑی چلانے،ٹریفک میں خلل ڈالنے پر 200سے زائد گاڑیوں کے چالان،جرمانے کئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں