چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔ٹریفک قو ا نین،روڈ سیفٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ٹر یفک پولیس کو سخت کریک ڈاؤن کرنے کے احکا ما ت جاری کئے گئے ہیں۔تمام شاہراؤں پر ڈمپر و ں کی سپیڈ لمٹ مختص کی گئی ہے۔سپیڈ لمٹ کی خلا ف و رزی پر ڈمپر ڈرائیوروں کیخلاف ز یر و ٹا لر نس پالیسی کے تحت کاروائیاں کی جائیں گی ۔ سپیڈ گن کی مدد سے مختلف پوائنٹس پر ڈمپروں کی سپیڈ چیکنگ کی جا ر ہی ہے۔اہم پوائنٹس پر خصو صی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔ڈی پی او کی ہدایت پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹر یفک پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں بھرپور کر یک ڈا?ن جاری ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک میڈ م زاہدہ پروین کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس نے ماہ فروری میں غفلت،تیزرفتاری،زگ زیگ طر یقے سے ڈمپر چلانے پر 60سے زائد ڈمپر ڈ ر ا ئیوروں کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کروائے،ڈمپر مختلف تھانہ جات میں بند کر و ائے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 12ڈ ر ا ئیونگ لائسنس،39روٹ پرمٹ منسوخ کئے گئے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 33سو سے زائدچالان کئے گئے،20لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ٹریفک قوانین،روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
29