سرگودہا (بیوروچیف) ٹریفک پولیس کی جانب سے فیسکو کے ڈرائیور حضرات کی ایک تربیتی ورکشا پ کا انعقاد کیاگیا ۔ ٹریفک پولیس کے شعبہ موبائل ایجوکیشن کے انچارج ساجد سندھو نے فیسکو کے ڈرائیور حضرات کو روڈ سیفٹی او رٹریفک قوانین کے بارے آگاہی دی ۔ انہوں نے موٹر سائیکل حضرات پر بھی زور دیا کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں۔
20