فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر چوہدری آصف صدیق نے ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کیلئے 200کون خرید لیں، کسی بھی حادثہ اور ٹریفک کے بہائو کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ ٹریفک ذرائع کے مطابق مین شاہراہوں پر ٹریفک حادثات’ گاڑیوں کے خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو میں شکایات مل رہی تھیں، مین روڈز پر بڑی گاڑیوں کے خراب ہونے سے کئی کئی گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہتی ہے، جس کے تدارک کیلئے ٹریفک پولیس نے 200کونیں خرید لی ہیں جو کہ تمام ٹریفک سیکٹرز میں تقسیم کی جائیں گی جہاں پر کسی بھی حادثہ یا ٹریفک بلاک ہونے کی صورت کونیں لگا کر ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنایا جائے گا۔ سی ٹی او نے کہا کہ شہریوں کو سفر کی بہترین سہولیات اور ٹریفک بلاک ہونے کی شکایات کو دور کرنے کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں ٹریفک وارڈنز سے مکمل تعاون کریں۔
41