سرگودھا (بیوروچیف) شدید دھند کے باعث جہاں موٹروے ٹریفک کیلئے بند’ وہاں پر ٹرینیں بھی 5 سے 10گھنٹے لیٹ ہونے کی وجہ سے ریلوے کو خاطر خواہ خسارے کا سامنا ہے دھند کے باعث ملک کے مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرینیں کئی کئی گھنٹے لیٹ ہورہی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کی کثیر تعداد ٹرین کی بجائے دیگر ذرائع سفر ڈھونڈے لگیں جس سے ریلوے جوکہ پہلے ہی خسارے میں ہے مزید خسارے کا شکار ہونے لگی ہے۔
48